غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: 3 املاک مسمار، 34 سیل

05:09 PM, 6 Mar, 2026

لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی املاک کو سیل اور متعدد کو مسمار کر دیا گیا۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی نگرانی میں لاہور کے درج ذیل علاقوں میں کارروائیاں کیں۔     گلشنِ راوی اور سمن آباد،    ملتان روڈ اور کینال روڈ کے اطراف کے علاقے۔
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 املاک کو مکمل مسمار کر دیا گیا جبکہ 34 مختلف عمارتوں کو سیل کیا گیا۔ 
ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور بغیر منظوری کے تعمیر کی گئی عمارتوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں