لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کو ستائیسویں آئینی ترمیم میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر وفاق معاشی طور پر خود پر بوجھ محسوس کرتا ہے تو اس حوالے سے کوئی مناسب فارمولہ طے کیا جانا چاہیے۔
سپیکر کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترمیم سے عدلیہ کی خودمختاری متاثر نہیں ہونی چاہیے، جبکہ نیب کے کالے قانون کو جڑ سے اکھاڑ دینا چاہیے۔