صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایات: این سی ڈی کلینک کی سروسز بحال، ادویات کی خریداری میں تاخیر پر برہمی

04:15 PM, 6 Nov, 2025

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت روڈمیپ ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں این سی ڈیز، نیوٹریشن اور ویجیلینس سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران، خواجہ عمران نذیر نے تمام ہیلتھ فیسیلیٹیز میں این سی ڈی کلینک سے متعلقہ سروسز دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ادویات کی خریداری میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ ایسنشل لسٹ بھی طلب کر لی۔

مزید برآں، تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے اہلکار کو فوری نوکری پر بحال کرنے کی ہدایت دی۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت اور بروقت سروسز فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں