لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں، 24 گھنٹوں میں 253 جرائم رپورٹ

04:25 PM, 6 Nov, 2025

لاہور: شہر میں سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتیں تاحال جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 253 جرائم کی رپورٹیں موصول ہوئیں۔

نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کی رپورٹ کے مطابق  چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 7 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ ڈاکوؤں نے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا، جن سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔

مزیدخبریں