ڈویژنز کو صوبوں میں تبدیل کرنے سے معیشت مضبوط ہوگی:ایف پی سی سی آئی

05:46 PM, 6 Nov, 2025

کراچی: ایس۔ ایم۔ تنویر، ایف پی سی سی آئی رہنما اور یو بی جی کے پیٹرن اِن چیف نے کے اے ٹی آئی کے ڈنر میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی بجلی کے نرخ 48 روپے سے 31 روپے فی یونٹ تک کم ہو گئے ہیں، بینک مارک اپ ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد تک گر گیا ہے اور حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,600 ارب روپے بچائے ہیں۔

انہوں نے "ضلع معیشت" منصوبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنز کو صوبوں میں تبدیل کرنے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور اگلے پانچ سال میں 100 ارب ڈالر برآمدات ممکن ہیں۔ ایس۔ ایم۔ تنویر نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ ایف پی سی سی آئی کے اقتصادی پالیسی بورڈ کا تیار  کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں