پنجاب میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں تاخیر پر بھاری جرمانے عائد

03:37 PM, 6 Oct, 2025

لاہور: محکمہ ایکسائز نے گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کرنے میں تاخیر کرنے والوں کے لیے سخت اقدامات کرتے ہوئے اضافی جرمانے نافذ کر دیے ہیں۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ کے مطابق  موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 کی دفعہ 43 کے تحت پنجاب موٹر گاڑیاں قواعد 1969 میں فوری ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت گاڑی خریدنے کے بعد ملکیت ٹرانسفر میں تاخیر پر مقررہ فیس کے علاوہ اضافی جرمانہ بھی دینا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، 2 اکتوبر 2025 سے نافذ کیے گئے نئے جرمانے درج ذیل ہیں
31 سے 60 دن کی تاخیر پر موٹرسائیکل کے لیے 1,000 روپے اور دیگر گاڑیوں کے لیے 10,000 روپے جرمانہ۔

61 سے 90 دن کی تاخیر پر موٹرسائیکل کے لیے 2,000 روپے اور دیگر گاڑیوں کے لیے 20,000 روپے جرمانہ۔

91 سے 120 دن کی تاخیر پر موٹرسائیکل کے لیے 4,000 روپے اور دیگر گاڑیوں کے لیے 30,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی بروقت مکمل کریں تاکہ اضافی جرمانوں سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں