کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے باعث سونا تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3,940 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,629 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے مطابق، فی تولہ چاندی کی قیمت پہلی بار 4 ہزار روپے کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 4,949 روپے تک جا پہنچی ہے جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ اس کے علاوہ، عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔