لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں انسداد سموگ آپریشن جاری ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اسامہ جہانگیر کے مطابق پنجاب ای پی اے کی ماہ ستمبر کی ایکشن رپورٹ کے مطابق، 8344 اینٹ بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 107 کو سیل کیا گیا اور 76 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔
مزید برآں، 177 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والے اینٹ بھٹے ماحولیاتی دشمن ہیں اور ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی جاری رہے گی۔ پنجاب حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔