لاہور میں الیکٹرک بسوں کا دائرہ کار مزید وسیع، علی ٹاؤن سے رائیونڈ روڈ تک نئی سروس کا آغاز رواں ہفتے متوقع

09:32 PM, 6 Oct, 2025

لاہور:پنجاب حکومت کے لاہور کو فضائی آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کے تحت شہر میں الیکٹرک بسوں کی تعداد اور روٹس میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے الیکٹرک بس سروس کو تیسرے روٹ پر فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اب الیکٹرک بسیں علی ٹاؤن سے رائیونڈ روڈ تک چلائی جائیں گی۔

اس نئے روٹ پر 20 الیکٹرک بسیں رواں ہفتے سے سروس کا آغاز کریں گی، جن کا مقصد نہ صرف عوام کو آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ شہر میں اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دینا بھی ہے۔

فی الحال الیکٹرک بسیں لاہور کے درج ذیل روٹس پر کامیابی سے چلائی جا رہی ہیں ،لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن
جناح ٹرمینل سے ہربنس پورہ، پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں کی فراہمی لاہور میں صاف توانائی پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس سسٹم کے ذریعے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو جدید، پرسکون اور کم لاگت سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

مزیدخبریں