لاہ: آج ملک بھر میں یومِ دفاع پاکستان جذبہ حب الوطنی، قربانی اور اتحاد کے جذبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ملک بھر میں دن کا آغاز ہوا۔
پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر کے نعرے بلند کیے۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تمام شہروں میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریبات اور پھول چڑھانے کی رسم ادا کی گئی۔