لاہور:نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن سٹے بازی اور غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رجب بٹ، اقراء کنول، محمد انس، ندیم نانی والا اور محمد حریر کو طلب کر لیا ہے۔
این سی سی آئی اے لاہور زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے ان افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کو صبح 11 بجے گلبرگ ٹو دفتر میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن سٹے بازی اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے آمدن حاصل کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آن لائن سٹے اور غیر قانونی دھندوں کے الزام میں طلب
12:29 PM, 6 Sep, 2025