لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 439 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 15 ہزار 543 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔
اس دوران 60 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 25 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں 2,835 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید برآں، پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 244 اشتہاری، 105 عدالتی مفرور اور 39 عادی مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔