پنجاب حکومت کا شہریوں کے لیے بڑا قدم: مقدمات اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے موبائل یونٹس متعارف

04:24 PM, 7 Aug, 2025

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمات کے اندراج اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنس یونٹس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سہولت کے ذریعے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ موبائل یونٹس لاہور سمیت پورے پنجاب میں تعینات کی جائیں گی، جہاں مقدمات کے اندراج، پولیس سروسز اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام کلینک آن ویل کی کامیابی کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے شہری سہولیات میں اضافے کا اہم قدم ہے، جس سے شہریوں کا وقت بچے گا اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں