لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی ٹرانسپورٹ سہولیات میں جدید نظام متعارف کرانے کے لیے اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروسز میں ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مسافر ٹی کیش کارڈ کے ذریعے تمام ماس ٹرانزٹ سروسز استعمال کر سکیں گے۔
ٹی کیش کارڈ پنجاب کی ای ٹرانزٹ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے سفر کا عمل مزید سہل، تیز اور شفاف ہو جائے گا۔
یہ اقدام صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے اور صارفین کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔