امیر بلاج قتل کیس: ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت منظور

04:58 PM, 7 Aug, 2025

لاہور:ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کو امیر بلاج قتل کیس میں عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے اس کی عبوری ضمانت 16 اگست تک منظور کر لی ہے۔

عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض دی ہے۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کیس میں تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں