لاہور:شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور موثر حکمت عملی بنائی جائے۔ منافع خور عناصر نے چینی کی سپلائی روک کر بازاروں میں شدید قلت پیدا کر دی ہے، جس کی وجہ سے دکانوں سے چینی غائب ہو گئی ہے اور عام صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مافیا کی حرکات نے روزمرہ زندگی متاثر کر دی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ چینی کی فراہمی معمول پر آ سکے اور قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔