جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازار سبز ہلالی پرچموں اور قومی رنگوں سے سج گئے

06:56 PM, 7 Aug, 2026

لاہور: یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کے بازاروں میں جشن کا سماں ہے۔ مارکیٹیں سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور قومی رنگوں کی اشیاء سے سج گئی ہیں، جبکہ شہری بڑی تعداد میں جشنِ آزادی کی خریداری میں مصروف ہیں۔

خواتین اور بچیوں کے لیے سبز و سفید ملبوسات خریداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جبکہ بچوں کے لیے قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر آرائشی اشیاء کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق یومِ آزادی کے حوالے سے خریداری میں تیزی آ گئی ہے اور شہری بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں