لاہور بورڈ کا میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کا شیڈول جاری، امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے

07:35 PM, 7 Aug, 2026

لاہور: تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے اور فیس کے شیڈول کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگا۔ امیدوار سنگل امتحانی فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 اگست 2026ء سے 19 اگست 2026ء تک جمع کروا سکیں گے۔

جبکہ دوگنا امتحانی فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ 20 اگست 2026ء سے 25 اگست 2026ء مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں