وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال

06:24 PM, 7 Dec, 2025

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے پارٹی سربراہ کو حکومتی کارکردگی اور اہم فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود رہیں، اور اس دوران پارٹی امور اور حکومتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں