لاہور:پنجاب اور سندھ کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا وفد سنٹرل پولیس آفس پہنچا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، سندھ گڈز ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی ایشن اور کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک اصلاحات اور اقدامات کے ویژن کو بے حد سراہا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس شہزاد اعوان نے آئی جی پنجاب کو ٹرانسپورٹرز کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔