اساتذہ کے ٹرانسفر کی نئی شرائط ، تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک کوئی تبادلہ نہیں ہوگا

06:31 PM, 7 Jan, 2026

لاہور:پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔

تبادلے کے لیے استاد کو کم از کم تین سال اپنی موجودہ تعیناتی پر مکمل کرنے ہوں گے اور تمام تعلیمی و انتظامی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد ہیڈ ٹیچر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

پالیسی کی خلاف ورزی پر متعلقہ DEO ذمہ دار ہوگا۔ نئی ہدایات پر فوری عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں