اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 9 سمگلر گرفتار

09:38 PM, 7 May, 2026

لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مختلف شہروں میں کی گئی 6 کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 356.8 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی کارروائیاں درج ذیل ہیں۔    پشین یارو ڈسٹرکٹ، ایک ہوٹل کے قریب کھڑی 2 مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔    جامشورو، ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں سے 168 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔    ملتان، شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس (Ice) برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں