ریسکیو ٹیموں کی فلڈ آپریشنز میں مثالی کارکردگی، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

03:18 PM, 7 Oct, 2025

لاہور:صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد اور جانوروں کا کامیاب انخلاء یقینی بنایا، جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ میں ضلعی اور ڈویژنل افسران نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب، کابینہ اراکین اور اعلیٰ حکام خود فیلڈ میں متحرک رہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ سیلاب، آتشزدگی یا برفباری ہو، ریسکیو اہلکار ہر چیلنج میں فرنٹ لائن پر موجود ہوتے ہیں، اور ہمیں اپنی تربیت یافتہ ٹیموں پر فخر ہے۔

مزیدخبریں