لاہور:کاہنہ کے علاقہ پانچ نمبر سٹاپ فیروزپور روڈ پر موٹر بائیک حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر بائیک کی پنچر ہونے کی وجہ سے سوار قابو کھو بیٹھا اور گرین بیلٹ میں جا گرا۔
حادثے میں موٹر بائیک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو اپنے حوالہ کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔