نیلا گنبد پارکنگ پلازہ: 62 دکانیں اور 9 گھر مسمار، متاثرین کو 15 ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا

06:12 PM, 7 Oct, 2025

لاہور: نیلا گنبد میں جدید پارکنگ پلازے کی تعمیر کے سلسلے میں 62 دکانوں اور 9 رہائشی گھروں کو مسمار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت متاثرہ تاجروں کے لیے انڈر گراؤنڈ دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق، متاثرہ دکان داروں اور مکینوں کو ان کی آمدن کے حساب سے پندرہ ماہ کی رقم بطور معاوضہ ادا کی جائے گی، تاکہ وہ تعمیراتی عمل کے دوران اپنے مالی نقصان کا ازالہ کر سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیلا گنبد مارکیٹ کی موجودہ دکانوں کو رواں ماہ کے دوران مرحلہ وار مسمار کیا جائے گا، جس کے بعد پارکنگ پلازہ اور متبادل دکانوں کی تعمیر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بروقت معاوضہ فراہم کیا جائے اور نئی دکانوں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں