لیسکو صارفین پر ایک اور بوجھ: سنگل فیز میٹرز بھی خود خریدنے کی ہدایت

06:13 PM, 7 Oct, 2025

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اب نئے سنگل فیز میٹرز صارفین کو خود نجی کمپنیوں سے خرید کر لگوانا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، لیسکو نے پرانے سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ جدید اے ایم آئی (AMI) میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کمپنی کے پاس فی الحال یہ میٹرز دستیاب نہیں ہیں۔

صورتِ حال کے پیش نظر لیسکو نے نئے کنکشن لینے والے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے طور پر مارکیٹ سے میٹرز خرید کر جمع کرائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے لیے مالی بوجھ کا باعث بنے گا، اور اس سے شفافیت و معیار کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی میٹرز فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری خود پوری کرے اور صارفین پر اضافی مالی دباؤ نہ ڈالے۔

مزیدخبریں