واسا کا دو لاکھ واٹر میٹرز لگانے کا منصوبہ، فزیبلٹی سٹڈی کی تیاری مکمل

06:22 PM, 7 Oct, 2025

لاہور: پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا نے صوبے میں دو لاکھ جدید واٹر میٹرز لگانے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ منصوبے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے گی، جس کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واسا ذرائع کے مطابق، کنسلٹنٹ آٹومیٹک واٹر میٹرنگ سسٹم کے تحت بلنگ اور ریڈنگ کے خودکار نظام پر رپورٹ تیار کرے گا، تاکہ صارفین کو درست اور بروقت بلنگ فراہم کی جا سکے۔

اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کی ابتدائی دستاویزات ڈی ایم ڈی انجنیئرنگ، اعجاز رسول نے مکمل کر لی ہیں، جن کی بنیاد پر اگلے مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پانی کے استعمال پر بہتر کنٹرول، درست بلنگ، اور شکایات میں نمایاں کمی ممکن ہو سکے گی۔

مزیدخبریں