لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کی نگرانی میں کیمروں کی مدد سے ایک خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو شادمان مارکیٹ اور لکشمی چوک کے علاقوں میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
سیف سٹی حکام نے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ملزمان کی وارداتیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے تاکہ دیگر شواہد اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔