سول ڈیفنس کے رضا کار ہر دم تیار، ایک لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی

06:49 PM, 7 Oct, 2025

لاہور: جنگی حالات ہوں، سیلاب کی تباہ کاری ہو یا سموگ سے نمٹنے کا چیلنج، سول ڈیفنس کے رضا کار ہر وقت عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ  ادریس شیخ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے رضاکارانہ خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق، اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد نے سول ڈیفنس میں بطور رضا کار رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں سے 57 ہزار سے زائد مرد اور 43 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ رضاکار نہ صرف قدرتی آفات کے دوران بلکہ روزمرہ کی ہنگامی صورتحال میں بھی عوام کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

مزیدخبریں