ن لیگ کا پیپلز پارٹی کے بغیر نظام چلانا ناممکن، قربانیوں کو تسلیم کیا جائے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

07:15 PM, 7 Oct, 2025

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی نظام کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت قائم نہیں ہو سکتی اور ن لیگ نے اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کی قربانیوں کو تسلیم نہ کیا گیا تو قیادت کو چاہیے کہ وہ جیالوں کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے۔

یہ بات انہوں نے چرچ آف پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکجز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر نے کہا کہ ابھی بھی کئی علاقے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہیں اور یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے جسے مل کر ہی عبور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفات سیاست کا موضوع نہیں، بلکہ ہماری مشترکہ آزمائش ہیں۔ اگر سہولیات خود حاصل ہو رہی ہوں تو مشکل کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی کمزوریوں کی وجہ سے سروے میرٹ پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو پایا۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے شمولیت سے حکومت بنی، اگرچہ کچھ کارکنان پہلے بھی ن لیگ کے اتحاد پر خوش نہیں تھے، مگر یہ افسوسناک ہے کہ ہماری قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش کی، لیکن اب چونکہ انہوں نے تعاون کا اعلان کیا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ وہ ایک بے اعتبار جماعت ہیں۔

مزیدخبریں