ایران امریکہ جنگ بندی: نواز شریف کا وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین

06:18 PM, 8 Apr, 2026

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک اہم بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو محفوظ بنانے اور ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے پر پاکستانی قیادت کی غیر معمولی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
نواز شریف نے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا میں ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران امریکی جنگ بندی کو ممکن بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کشیدگی کم کرنے پر دونوں ممالک کی قیادت کو بھی داد دی۔ انہوں نے مزید کہا    میں امن اور 'اسٹیٹ مین شپ' (دانشمندانہ قیادت) کو منتخب کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کی بھی تعریف کرتا ہوں۔    دعا ہے کہ یہ اقدام پائیدار عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ثابت ہو۔

مزیدخبریں