پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعارف، بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا امکان

09:34 AM, 8 Aug, 2025

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی، لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو قائمہ کمیٹی برائے بلدیات نے منظور کر لیا۔ بل کے تحت صوبے میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے گا اور نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب رواں سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی خواہاں ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الیکشن کمیشن سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

نئے نظام میں یونین کونسل، تحصیل کونسل اور ٹاؤن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس کا مقصد مقامی سطح پر گورننس کو مضبوط بنانا ہے۔

مزیدخبریں