:جشنِ آزادی کی آمد پر لاہور کی فضائیں سبز و سفید رنگوں میں رنگ گئی

03:01 PM, 8 Aug, 2025

 لاہور:جشنِ آزادی کی آمد پر لاہور کی فضائیں سبز و سفید رنگوں میں رنگ گئی ہیں۔ شہر کی بڑی مارکیٹوں سے لے کر چھوٹی گلیوں تک، ہر طرف قومی پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آ رہی ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب ہی اس دن کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمارے لیے ایک نیا عزم اور حب الوطنی کا پیغام لے کر آتا ہے۔ سب اپنے انداز میں جشن منا رہے ہیں، جہاں ایک طرف نوجوان سبز و سفید رنگوں میں رنگین محفلیں سجا رہے ہیں، وہیں بزرگ وطن کی آزادی کی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں