لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پشاور سمیت بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، سمندری ہواؤں کے چلنے اور بوندا باندی کی توقع ظاہر کی ہے۔