لاہور: کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 1069 چالان

06:19 PM, 8 Jul, 2025

لاہور: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1069 کم عمر ڈرائیورز کو چالان کیا گیا، جبکہ 237 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

ٹریفک پولیس نے 127 والدین کو بلا کر بیانِ حلفی لیا اور آگاہ کیا کہ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف غیر قانونی بلکہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کو سڑکوں پر ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ والدین کو فخر کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ان کے بچوں کا قانونی ریکارڈ خراب نہ ہو۔

مزیدخبریں