"مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں، جس میں بانی قیدیوں سے خطاب فرما سکیں؟:عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل

07:54 PM, 8 Jul, 2025

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل: قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں قانون کی حکمرانی سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے  کہا، "مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں، جس میں بانی قیدیوں سے خطاب فرما سکیں؟" انہوں نے واضح کیا کہ بانی کا پورا قریبی خاندان ملاقات کرتا ہے جبکہ بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، اور بانی کے وکیل الگ سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب پنجاب میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ وزیر اطلاعات نے یاد دہانی کروائی کہ ماضی میں ایک خاتون اول کے بیٹے کے چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے لے کر ڈی پی او تک کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزیدخبریں