پنجاب میں تھنڈر سٹارم کا خطرہ، شہریوں کو احتیاطی اقدامات اپنانے کی ہدایت

07:59 PM, 8 Jul, 2025

لاہور:پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تھنڈر سٹارم اور آسمانی بجلی گرنے کے شدید خطرے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کچے مکانات اور خستہ حال عمارتوں میں قیام سے گریز کریں اور آسمانی بجلی سے خود کو محفوظ رکھیں۔ بارش کے دوران گاڑی چلانے والے اپنی رفتار کم رکھیں اور دیگر گاڑیوں سے مناسب فاصلہ قائم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب واسا کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جیل روڑ پر 47، قرطبہ چوک پر 44 اور گلبرگ میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن، سمن آباد اور جوہر ٹاؤن میں بھی مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں