وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی کاروباری شخصیات کی اہم ملاقات

08:04 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی نمایاں کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی، جس میں ملکی معاشی استحکام، صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور مختلف مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اپنی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز ملکی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ہر شعبے سے متعلق نجی کاروباری نمائندوں اور ماہرین سے مشاورت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مقامی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ملک کو خودکفیل بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام دوست بجٹ کو کاروبار میں سہولت کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

ملاقات میں شرکاء نے سرمایہ کاروں اور برآمد کنندگان کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بندرگاہوں پر اشیا کی کلیئرنس کے نظام میں شفافیت اور تیز رفتاری کی تعریف کی۔

مزیدخبریں