لاہور: گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہریوں نے گرمی سے کچھ راحت محسوس کی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بارش کے باعث شہر کے موسم میں بہتری آئی ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔