لاہور میں پاکستان کی پہلی ماحول دوست 'ای بائیکس رینٹل سروس' کا آغاز، شہریوں کو سستی سفری سہولت ملے گی

10:35 AM, 8 Jun, 2026

لاہور: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں کے پیشِ نظر پاکستان میں پہلی بار جدید طرز کی 'ای بائیکس رینٹل سروس' شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور کے شہریوں کے لیے 10 ہزار ای بائیکس دستیاب ہوں گی، جن کے لیے شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سروس کا بنیادی مقصد شہریوں کو اہم تجارتی و رہائشی مراکز سے پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشنز تک 'لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی' (آخری حد تک رسائی) فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کا وقت اور پیسہ دونوں بچ سکیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ منصوبہ لاہور کی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سڑکوں پر الیکٹرک بائیکس کی آمد سے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا، جس سے شہر کے ماحول اور ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں