پنجاب میں 2.8 ارب روپے کی لاگت سے 'سی ایم گرین اسکلز پراجیکٹ' کی منظوری، 20 ہزار نوجوانوں کو جدید زرعی و ماحولیاتی تربیت دی جائے گی

11:35 AM, 8 Jun, 2026

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں زراعت کی جدت، ماحولیاتی تحفظ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ایک بڑے فلاحی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کے تحت صوبے بھر میں "سی ایم اسکلز فار ایگریکلچر اینڈ گرین انوائرمنٹ پراجیکٹ" کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ماحول دوست اور جدید زرعی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ حکام کے مطابق، اس میگا پراجیکٹ پر 2 ارب 88 کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور اسے سال 2029 تک مکمل کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے ذریعے پنجاب کے 20 ہزار نوجوانوں کو زراعت اور ماحولیات سے منسلک مختلف جدید شعبوں میں خصوصی کورسز اور تربیت فراہم کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف صوبے میں فوڈ سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا، بلکہ اس سے ہزاروں خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گ

مزیدخبریں