ٹک ٹاکر نانی والا کی پولیس سے فرار کی ڈیش کیم فوٹیج منظرِ عام پر

06:52 PM, 8 Jun, 2026

لاہور:لاہور کے علاقے ڈیفنس میں معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کی گرفتاری کے واقعے کی ڈرامائی ڈیش کیم فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی اس فوٹیج نے واقعے کے وقت ہونے والے پولیس تعاقب کی تمام تر تفصیلات واضح کر دی ہیں۔
فوٹیج کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی لگژری گاڑی کو ان کا ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے بھگا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کیے جانے کے باوجود گاڑی کو روکنے کے بجائے اس کی رفتار مزید بڑھا دی گئی، جس پر پولیس نے فوری تعاقب شروع کیا۔
 ٹک ٹاکر کی گاڑی پولیس سے بچنے کے لیے ڈیفنس کی سڑکوں پر خطرناک انداز میں دوڑتی رہی۔ یہ تعاقب اس وقت ختم ہوا جب گاڑی تیز رفتاری سے بھاگتے ہوئے ندیم مبارک کے گھر کے باہر پہنچی، جہاں تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم نے موقع پر ہی انہیں حراست میں لے لیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ضابطے کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں