پنجاب میں الرٹ: دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ہفتے کی توسیع، 14 مارچ تک اجتماعات پر پابندی عائد

04:05 PM, 8 Mar, 2026

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کی مدت میں مزید 7 روز کا اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اب یہ پابندی 14 مارچ تک نافذ العمل رہے گی۔
 صوبے بھر میں 4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، جلسے، جلوسوں اور کسی بھی قسم کے احتجاج پر مکمل پابندی ہو گی۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور استعمال پر سخت ممانعت ہو گی۔
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشت گردی اور فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں، جس کے باعث یہ حفاظتی قدم اٹھایا گیا ہے۔    شادی بیاہ اور جنازے: سماجی و مذہبی رسومات (جنازوں، تدفین اور شادی کی تقریبات) کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ عدالتیں اور سرکاری دفاتر کے ضروری اجلاس معمول کے مطابق جاری رہ سکیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں