خواتین ملکی ترقی کا اہم ستون، ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

05:27 PM, 8 Mar, 2026

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنی نصف آبادی کو نظر انداز کر کے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔
 سردار سلیم حیدر خان نے ان تمام باہمت خواتین کو سلام پیش کیا جو اپنی محنت اور لگن سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور وہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہیں۔
 انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاکستانی خواتین آج زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت خواتین کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ مزید بااختیار ہو کر ملکی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

مزیدخبریں