نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار حاضری: ملکی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں

12:05 PM, 8 May, 2026

لاہور: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مرکزِ تجلیات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار شریف پر چادر پوشی کی اور فاتحہ خوانی کے بعد ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا مانگی۔
اسحاق ڈار نے مزارِ اقدس پر حاضری کے دوران پاکستان کی معاشی خوشحالی، سیاسی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے بھی خصوصی التجا کی۔
حاضری کے موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب نے نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں مزار کمپلیکس میں جاری مختلف امور پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری اوقاف نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کے بارے میں آگاہ کیا۔     زائرین کی سہولت کے لیے کیے گئے حالیہ انتظامی اقدامات اور سیکیورٹی پلان پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔ دربار شریف کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے انتظامی اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزیدخبریں