لاہور/کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 'معرکہِ حق' میں تاریخی فتح کا پہلا جشن منانے کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ لاہور کی سڑکوں پر خوبصورت فلوٹس اور لبرٹی چوک میں بڑے کنسرٹ کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی عوامی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لاہور میں پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) نے جشن کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ریس کورس پارک کے باہر دیدہ زیب فلوٹس سجا دیے گئے ہیں۔ ایم ڈی پی ایچ اے، راجہ منصور کے مطابق ان فلوٹس کا مقصد پاک مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ آج رات 8 بجے لبرٹی چوک میں ایک میگا کنسرٹ منعقد ہوگا جس کا عنوان 'عزمِ عالیشان' رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی معرکہِ حق کی کامیابی کا جشن روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "معرکہِ حق کی فتح ہماری قومی غیرت کا نشان ہے، اور ان تقریبات کے ذریعے ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے لبرٹی کنسرٹ کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں اس جشن کا حصہ بن سکیں۔
'معرکہِ حق' کی پہلی سالگرہ: لاہور میں 'عزمِ عالیشان' کنسرٹ اور کراچی میں بڑی ریلی، جشن کی تیاریاں مکمل
12:25 PM, 8 May, 2026