لاہور : پنجاب حکومت نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
ڈاکٹر رانا عبدالجبار پاور سیکٹر میں 33 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی، سی ای او فیسکو، آئیسکو سمیت مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ نیشنل گرڈ کمپنی سے بطور جنرل مینجر ایچ وی ڈی سی ریٹائر ہوئے تھے۔
چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے لیے پنجاب حکومت نے ماہرین سے درخواستیں وصول کیں اور سلیکشن کمیٹی نے سخت جانچ پرکھ کے بعد ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو سب سے موزوں امیدوار قرار دیا۔
اس موقع پر پاور سیکٹر کے دیگر افسران نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے نئے قیادت کے لیے مبارکباد دی۔
ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو پاکستان میں پاور سیکٹر کے اہم اور تجربہ کار ماہرین میں شمار کیا جاتا ہے۔