لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن کے تحت صوبے بھر میں شادی ہالز اور مارکیوں کی کڑی چیکنگ جاری ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 شادی ہالز ایکسپائر اجزاء استعمال کرنے پر بند کیے گئے۔
549 ہالز اور مارکیوں پر 1 کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔1,990 سے زائد شادی ہالز کی جانچ کی گئی اور 1,133 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔550 کلو سے زائد باسی خوراک، 130 کلو ناقص مصالحہ جات، اور 1 من سے زائد آئل تلف کیا گیا۔لاہور ڈویژن: 525 ہالز چیک،فیصل آباد: 235 ہالز،ساہیوال: 123 ہالز،راولپنڈی ڈویژن: 374 ہالز۔