لاہور: ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر گڑھی شاہو پولیس نے نا جائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو دورانِ چیکنگ کراچی پھاٹک گڑھی شاہو سے اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان نے لڑائی جھگڑے پر سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلایا اور یہ افراد اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں۔
لاہور: گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان نا جائز اسلحہ سمیت گرفتار
04:36 PM, 8 Nov, 2025