گورنر پنجاب سے قاری عبدالمنان ناصر کی ملاقات

04:41 PM, 8 Nov, 2025

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے قاری عبدالمنان ناصر معلم مسجد الحرام، مکہ مکرمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قاری عبدالمنان ناصر نے پاکستان میں قائد الحرمین کے ذریعے قرآن کی تعلیم عام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید تمام مسلم امہ کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لیے بڑی سعادت اور فخر کی بات ہے۔

مزیدخبریں